• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسلمانوں کے جذبات سےس کھلواڑ؛توہینِ رسالت کا ملزم امیدوار بنا دیا

مسلمانوں کے جذبات سےس کھلواڑ؛توہینِ رسالت کا ملزم امیدوار بنا دیا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے تلنگانہ کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو ان کی معطلی منسوخ کر کے تلنگانہ میں ہونے والے ریاستی انتخابات کے لئے ایک بار پھر امیدوار بنادیا ہے۔ ٹی راجہ کو بی جے پی نے گزشتہ سال اگست میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں پیغمبر اسلامؐ کے خلاف ان کے مبینہ تبصروں کی وجہ سے معطل کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بی جے پی نے تلنگانہ ریاستی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جو پہلی فہرست جاری کی ہے اس میں ٹی راجہ سنگھ کا نام بھی شامل ہے۔ ٹی راجہ توہین رسالت کے ملزم ہیں اور اسی وجہ سے پارٹی سے ان کو معطل کیا گیا تھا۔ بی جے پی نے ٹی راجہ سنگھ کو امیدوار بنانے کے لئے ان کی معطلی ختم کر دی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ تلنگانہ سمیت ہندوستان کی 5 ریاستوں میں آئندہ ماہ ریاستی انتخابات ہو رہے ہیں۔ تلنگانہ کے علاوہ مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور میزورم ریاستوں میں انتخابات ہوں گے۔ تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply