• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ نے الاسکا ایئرلائنز کو200 کے قریب بوئنگ طیارے فوری گراؤنڈ کرنے کا حکم دیدیا

امریکہ نے الاسکا ایئرلائنز کو200 کے قریب بوئنگ طیارے فوری گراؤنڈ کرنے کا حکم دیدیا

دورانِ پرواز الاسکا ایئر لائنز کے جہاز کا دروازہ اکھڑنے کے بعد امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے تمام ایئر لائنز کو 170 سے زائد ”بوئنگ 737 میکس 9“ طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایف اے اے کے حکم نامے کا اطلاق صرف امریکی ائیرلائنز امریکی سرزمین پر کام کرنے والے ائیر کیریئیرز پر ہوگا، جن کے طیاروں کو گراؤنڈ کیے جانے کے بعد ان کا معائنہ کیا جائے گا۔

یونائیٹڈ ائیرلائنز کے پاس تقریباً 80 بوئنگ 737 میکس 9 طیارے ہیں، حالانکہ ان میں سے کچھ کے حال ہی میں معمول کے مطابق معائنے کیے گئے ہیں۔

الاسکا ائیر کا کہنا ہے کہ ایف اے اے کے حکم کے بعد وہ اپنے 60 سے زیادہ بوئنگ میکس 9 طیاروں کے بیڑے کو گراؤنڈ کرے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ الاسکا ایئر لائنز کی پرواز 1282 اونٹاریو سے کیلیفورنیا کے لیے جا رہی تھی کہ اچانک کیبن میں دباؤ کے باعث دوران پرواز اس کا دروازہ اکھڑ گیا۔ فیڈرل سیفٹی حکام کے مطابق، فلائٹ میں کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply