• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسماعیل ہانیہ کی شہادت :ترکیہ، روس،قطراور چین کی شدید مذمت

اسماعیل ہانیہ کی شہادت :ترکیہ، روس،قطراور چین کی شدید مذمت

حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ترکیہ روس،قطراور چین نے بھی بیانات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیے کی وزارت خارجہ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نتین یاہو کی حکومت کا امن کا کوئی ارادہ نہیں، اسماعیل ہانیہ کے قتل کا مقصد غزہ میں جنگ کو علاقائی سطح پر پھیلانا ہے۔

ادھر روسی وزارت خارجہ کاکہناتھا کہ حماس کے سیاسی سربراہ کا قتل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہانیہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بنے گی،غزہ میں جلد ایک جامع اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے،چین تاریخی طور پر فلسطینی کاز کا ہمدرد رہا ہے،بیجنگ میں حریف فلسطینی دھڑوں حماس اور الفتح کی میزبانی کی،دونوں فریقین نے جنگ کے بعد غزہ میں قومی اتحاد کی حکومت” کی تشکیل کامعاہدہ کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

قطر نے اسماعیل ہانیہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینیوں کو مسلسل نشانہ بنانے کا اسرائیلی رویہ خطے کو افراتفری کی طرف لے جائے گا ،اسرائیلی قتل و غارت گری امن کے امکانات کو نقصان پہنچائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply