• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 66 ملین سال پرانے ڈائناسار کے منجمد انڈے کے اندر مکمل اور محفوظ ایمبریئو موجود

66 ملین سال پرانے ڈائناسار کے منجمد انڈے کے اندر مکمل اور محفوظ ایمبریئو موجود

(نامہ نگار/   فرزانہ افضل)سائنسدانوں نے ڈائناسار کے منجمد انڈے کے اندر ایک نایاب ترین، پوری طرح سے محفوظ شدہ ایمبریو کی دریافت کرلی جس کی پیدائش 66 ملین سال قبل ہونے والی تھی۔
یہ ایمبریو جس کو “بےبی ینگ لی آنگ” کا نام دیا گیا ہے، جنوبی چین کی چٹانوں میں پایا گیا ہے یہ ایک بنا دانتوں کے ڈائناسار “تھیروپاڈ” کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والے ڈائناسار کے ایمبریوز میں یہ مکمل ترین جنین ہے جو اس دور کے پرندوں اور ڈائنا سار کے رویوں کے ربط کا موازنہ کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔
تحقیقی ٹیم کے رکن ایڈنبرا یونیورسٹی کے پروفیسر سٹیو بروسیٹ نے کہا، ” ڈائناسار کا یہ ایمبرئیو حسین ترین فوسلز میں سے ایک ہے جو اس سے قبل میں نے نہیں دیکھا۔ قبل از پیدائش کا یہ ڈائنوسار ایک چھوٹے پرندے یا چوزے کی مانند انڈے کے اندر اکٹھا ہوکر موجود ہے، جس سے اس بات کا مزید ثبوت ملتا ہے کہ موجودہ پرندوں کی خصوصیات کا ارتقاء پرانے ڈائناساروں سے ہی ہوا ہے۔”
برمنگھم یونیورسٹی کے محقق پروفیسر فیون نے معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا، “ڈائناسار کے ایمبریوز ان فوسلز میں سے ہوتے ہیں جو کہ عام طور پر نا مکمل حالت میں بے جوڑ ہڈیوں کے ساتھ پائے جاتے ہیں مگر ہم ‘بےبی ینگ لی آنگ’ کی دریافت پر بے حد پرجوش ہیں جو کہ نہایت شاندار حالت میں محفوظ ہے اور اس سے ہمیں ڈائناسور کی دوبارہ تولید اور افزائش کے بارے میں بہت سے سوالات کا جواب تلاش کرنے میں مدد حاصل ہوگی”۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس ایمبریو کو چین کے ینگ لی آنگ سٹون نیچر ہسٹری میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ اس ایمبریو کی سر سے دم تک کی لمبائی تقریبا 27 سنٹی میٹر ہے اور یہ ایک 17 سینٹی میٹر لمبے انڈے کے اندر موجود ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply