• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے 2 اہم ترین اختیارات چھین لیے

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے 2 اہم ترین اختیارات چھین لیے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے 2 اہم ترین اختیار چھین لیے، عمران خان نے عثمان بزدار سے پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی براہ راست مانیٹرنگ کے نظام سے الگ کر دیا، وزیراعظم اب خود پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی براہ راست مانیٹرنگ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی براہ راست مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو اچانک اسپتالوں اور اسکولوں میں چھاپے مارنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ دورہ لاہور میں اجلاس کے دوران بیورو کریسی کو نئی ذمہ داریاں سونپیں۔ وزیراعظم نے بنائے جانے والے نئے نظام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزرا کو مانیٹرنگ کے نظام سے علیحدہ کر دیا ہے۔ جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقیاتی کاموں کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹریز صوبے کے ہسپتالوں اور اسکولوں کی مانیٹرنگ خود کرکے وزیراعظم کو رپورٹ دیں گے۔ اس حوالے سے جاری مراسلے میں عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹریز ڈویژن کی سطح پر ایک ایک مرتبہ دورہ کریں اور اس کی ترقی کی رپورٹ مرتب کریں۔

متعلقہ ماہانہ رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہاؤس کو دی جائے گی۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اس ما نیٹرنگ پر ایکشن لیں۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پنجاب میں از سر نو بڑے پیمانے پر افسروں کے تقرر و تبادلوں کی تیاری شروع ہو گئی ہے اور آنے والے دنوں میں اعلیٰ انتظامی افسران کے علاوہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے ۔

نگران دورمیں تعینات ہونے والوں، سابقہ دور میں حکمرانوں کے قریب رہنے والے اورموجودہ دور میں اہم سیٹوںپر تعینات بیوروکریٹس کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بچت، اوپن ڈور پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں اوراختیارات سے تجاوز کرنے والوں کے نام فہرستوں میں شامل کئے جا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق ایک سے زائد گاڑیاں استعمال کرنے والے افسروں، گھروں میں ملازمین کی فوج ظفر موج رکھنے والوں کے حوالے سے بھی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply