کھانسی کے 5 سیرپ حکومت نے بین کردیے

پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی ہے، مالدیپ کی شکایت پر ڈبلیو ایچ او نے تحقیقات کیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ میوکورڈ، الکوفن، الرگو، امیڈون، زن سیل سیرپ پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ لاہور میں تیار کھانسی کے سیرپ ایکسپورٹ بھی کیے جاتے تھے، تمام میڈیکل اسٹورز سے ان سیرپ کا اسٹاک فوری ضبط کیا جارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سربمہر کیا جارہا ہے، ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply