امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی موت کے ذمہ دار صدر ولادیمیر پیوٹن ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کی کرپشن ، تشدد اور غلط کاموں کے خلاف آواز اٹھانے والے بہادر اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی موت پر حیرت نہیں ہوئی بلکہ غصہ ہے۔ الیکسی ناوالنی کی موت کے ذمہ دار صدر پیوٹن ہیں۔
اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی صدر ولادیمیر پیوٹن کے سخت ناقد تھے اور روسی صدر پر تنقید کے باعث جیل میں سزا کاٹ رہے تھے جہاں وہ گزشتہ روز پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں