عمران خان پر قاتلانہ حملے کا ایک اورملزم گرفتار

گوجرانوالہ: عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے ایک اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے کے الزام میں ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حراست میں لیا جانے والا ملزم ن لیگ کے مقامی رہمنا کا بھائی ہے۔ ابھی تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد لانگ مارچ کو منگل سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں چیئر مین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply