• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گوگل میپس میں شامل ہونے والے نئے فیچرز بارے آپ جانتے ہیں ؟

گوگل میپس میں شامل ہونے والے نئے فیچرز بارے آپ جانتے ہیں ؟

گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین کے لیے اہم مقامات اور میپس کمیونٹی سے متعلق مددگار لسٹس کو دریافت کرنے کا عمل آسان بنایا جا رہا ہے۔ یہ فیچر ابتدائی طور پر امریکا اور کینیڈا کے مخصوص شہروں میں متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل نے بتایا کہ جب آپ ان شہروں میں میپس پر سرچ کریں گے تو وہاں ریکومینڈیشنز سے متعلق لسٹس دیکھ سکیں گے۔ گوگل میپس میں ٹرینڈنگ لسٹ کو بھی ہفتہ وار بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور لوگوں کے سامنے ان مقامات کو سرفہرست رکھا جائے گا، جو لوگوں کو زیادہ پسند آتے ہیں۔ گوگل میپس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر سے صارفین میپس کمیونٹی کی درج کردہ تفصیلات کو اے آئی کی بدولت زیادہ بہتر طریقے سے جان سکیں گے۔ مثال کے طور پر میپس میں کسی ہوٹل کو سرچ کرتے ہوئے جب وہاں ملنے والے پکوانوں کی تصاویر کو اسکرول کیا جائے گا، تو اے آئی کی جانب سے کھانوں کے نام اور ان کی قیمت کے بارے میں بتایا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

گوگل کی جانب سے موبائل ڈیوائسز میں میپس ایپ کو ری ڈیزائن بھی کیا جا رہا ہے اور ہوم اسکرین پر ٹیبز کی تعداد کم کی جا رہی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ہوم اسکرین مستقبل قریب میں زیادہ بہتر نظر آئے گی جبکہ نئے پن کلرز (pin colors) بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ گوگل نے فی الحال نئے ڈیزائن کی جھلک جاری نہیں کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply