• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نجی اسکولز کی فیسوں میں 5فیصد سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار

نجی اسکولز کی فیسوں میں 5فیصد سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کی جانب سے فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

پیر کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل احمدعباسی، جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس اشرف جہاں پر مشتمل 3رکنی لارجر بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

لارجر بینچ نے فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں نجی سکولوں کی جانب سے فیس میں سالانہ 5 فیصد سے زائد اضافے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز 5 فیصدسے زائد فیس بڑھانے کے اہل نہیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے پرائیویٹ سکولز کو 5 فیصدسے زائد فیس وصولی سے روک دیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply