امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیر اعظم شہبازشریف کو خط

امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا ہے ،اپنے پہلے خط میں امریکی صدر نے نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر نے وزیراعظم کے نام خط میں کہا کہ دنیا اور خطے کو درپیش اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا ، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیں گے ، ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی صدر نے خط میں مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں، دونوں اقوام کے درمیان استوارمضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply