• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیلاب اور بارش سے 24 گھنٹوں کے دوران مزيد 119 افراد جاں بحق

سیلاب اور بارش سے 24 گھنٹوں کے دوران مزيد 119 افراد جاں بحق

سیلاب اور بارشوں سے 24 گھنٹوں کے دوران مزيد 119 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، 14جون سے اب تک ملک بھر میں کل 1033 افراد زندگى کى بازى ہار گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے سیلاب اور بارش کے نقصان سے متعلق تازہ صورتحال جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں اب تک کل زخميوں کى تعداد ایک ہزار527 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر سیلاب اور بارش سے بلوچستان 238 اور خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 226 ہو گئی ہے۔ آزاد کشمير میں جاں بحق ہونے والوں کى تعداد 38 ہے۔

ملک بھر میں سیلاب اور بارش سے 456 مرد، 207 خواتين اور 348 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں زخمى افراد کی تعداد 1009 تک پہنچ گئى ہے،خیبر پختونخوا 282 ،پنجاب 105 اوربلوچستان میں 106 افراد زخمى ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 6 لاکھ 62 ہزار446 مکانات کو جزوی نقصان جب کہ 2لاکھ87ہزار412 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ملک بھر میں 7 لاکھ 19 ہزار 558 مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply