• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی بحریہ کے سیاہ فام پائلٹ کی زندگی پر بننے والی فلم شائقین کیلئے پیش

امریکی بحریہ کے سیاہ فام پائلٹ کی زندگی پر بننے والی فلم شائقین کیلئے پیش

 امریکی محکمہ دفاع نے فلم ‘Devotion’ کے مناظر اور ڈائریکٹر سے گفتگو کی مختصر کلپ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

ڈائریکٹر ڈلرڈ نے کہا کہ ہمیں اس زمانے کے لڑاکا طیارے ڈھونڈنے میں مشکل ہوئی، فلم کی عکسبندی کرنے کا پہلا مرحلہ یہی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پرانے طیارہ بردار بحری جہاز اس قابل نہیں تھے کہ ان پر جہاز لینڈ ہوسکتے تو ہم نے ریاست جارجیا کی ایک ایئرفیلڈ میں بحری جہاز جیسا ٹاور اور رن وے تیار کیا تاکہ عکسبندی میں یہ سب بالکل اصلی لگے۔

اداکار گلین پاول نے کہا کہ فلم میں وہ لڑاکا طیارے استعمال کیے گئے جو آج سے پہلے کسی نے کیمرے پر نہیں دیکھے ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ہوابازی میں دلچسپی رکھنے والوں اور سابق فوجی افسران کے لیے ہے، انہیں دیکھنا چاہیے کہ ہم نے فلم سیٹ سے کیا کمال کیا ہے، جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply