15 اگست؛دنیا بھر میں کشمیری یومِ سیاہ منا رہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں کنٹرول لائن کے دونوں طرف بھی یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

کشمیری ہر سال بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اس سال بھی دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں کنٹرول لائن کے دونوں طرف بھی یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جب کہ جگہ جگہ پوسٹرزلگا دیے گئے ہیں جن پر ’’کشمیری قوم کی آزادی سلب کرنے والے بھارت کو ایسا یومِ آزادی منانے کو کوئی حق نہیں‘‘جیسے نعرے درج ہیں۔ آج مقبوضہ وادی میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کو تمام تر جبر کے باوجود پاکستان کا یومِ آزادی منانے سے نہ روک سکی۔ سری نگر سمیت کئی شہروں میں قابض بھارتی فورسز کی بھاری نفری کے باوجود پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔

دریں اثنا کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کہتے ہیں کشمیری حق خود اردایت کے حصول تک یوم سیاہ مناتے رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کشمیریوں کے یوم سیاہ کے سلسلے میں آج برسلزمیں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا جائے گا اور یہ مطالبہ دہرایا جائے گا کہ اقوام متحدہ استصواب رائے کے وعدے پرعمل درآمد کرائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply