نئی دہلی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا چِھکا،فلم 83کی ریکارڈ توڑ کامیابی،ریلیز ہوتے ہی کروڑوں کا بزنس کرلیا
بھارتی فلموں کے اداکار رنویر سنگھ کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی ہر جگہ چھا گئی ہے۔ بھارت کی 1983 کے ورلڈ کپ میں کامیابی کے حوالے سے بننے والی فلم 83 میں مرکزی کردار رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دیپیکا پدوکون نے ادا کیا۔
رنویر کی فلم 83 کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ کی تاخیر سے ریلیز ہوئی لیکن فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی اور اس کی کامیابی نے سارے دکھ دور کر دیے ہیں۔
فلم 83 کی کامیابی نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ رنوی اور دیپیکا کی جوڑی نجی زندگی کے ساتھ ساتھ بڑے پردے پر بھی کامیاب ہے۔
واضح رہے کہ فلم 83 نے بھارت کے سینما گھروں میں پہلے دن ہی 12 کروڑ کا زبردست بزنس کیا تھا جبکہ فلم نے دوسرے دن 16 کروڑ کا بزنس کیا۔
رنویر کی فلم 83 اب تک بھارت میں 28 کروڑ روپے کما چکی ہے جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی کمائی الگ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 83 آسانی سے اپنی لاگت پوری کر لے گی تاہم شائد یہ 100 کروڑ کلب میں شامل نہ ہو سکے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں