• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دریاؤں میں شدید طغیانی کے باعث پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

دریاؤں میں شدید طغیانی کے باعث پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کے سبب پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ، دریائے سندھ میں تربیلہ اور کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ،بھکر، لیہ ،مظفر گڑھ ،راجن پور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔تربیلہ میں پانی کی آمد 319000کیوسک اور اخراج 262600کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد 367888کیوسک اور اخراج 360088کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 404571کیوسک او ر اخراج 400571کیوسک ہے۔ گڈو اور نوشہرہ بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد 395152کیوسک اور اخراج 395152کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،دریائے راوی پر ہیڈ بلوکی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔ہیڈ بلوکی میں پانی کی آمد66325کیوسک اور اخراج 41425کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی سے ملحقہ ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے،دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔سلیمانکی میں پانی کی آمد 71604 اور اخراج 62639کیوسک ہے جبکہ گنڈا سنگھ والا میں پانی کی آمد 69220 اور اخراج 69220 کیوسک ہے۔دریائے چنا ب اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے ،ہیڈ تریمو، پنجند ، جسڑ ، اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہا ﺅ نارمل ہے۔

ڈی جی عمران قریشی کی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہےکہ پنجاب کے دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ دریاؤں ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے،شہری ممکنہ سیلابی خطرے کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کر یں۔

مسلسل بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے، دریائے راوی میں سیلاب کے خدشہ کے باعث ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔فیلڈ میں تیاریاں مکمل، کیمپ فعال، محفوظ مقامات پر جگہوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر دن میں دو دفعہ سیلاب تیاریوں کاُجائزہ لیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو عدنان رشید سیلاب تیاریوں کی سربراہی کریں گے۔محکمہ انہار ، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس سمیت تمام محکموں کی سیلاب تیاریاں مکمل ہیں،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے مکمل تیار ہیں۔ سیلاب کی صورت میں نقل مکانی کے لئے ٹرانسپورٹ انتظامات کر رہے ہیں۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کاکہنا ہےکہ سیلاب کے ممکنہ متاثرین کے لیے راشن کے انتظامات بھی کر رہے ہیں۔دریا کنارے آبادیوں کی مساجد میں سیلاب کی صورت میں اقدامات کی آگاہی کے لیے اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ بچوں کو بارشی پانی میں نہ کھیلنے دیں۔ دریا میں نہانے یا تفریح پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 نافذ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply