واٹس ایپ کا بھی یوٹرن

واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی پر ایک بار پھر یوٹرن لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پالیسی تسلیم نہ کرنے والے افراد کی فیچرز تک رسائی محدود نہیں کی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ حکومتوں اور پرائیویسی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پالیسی تسلیم نہ کرنے والے افراد کی فیچرز تک رسائی محدود نہیں کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو نئی اپ ڈیٹ کے بارے میں بار بار یاد دلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوری میں جب اس پالیسی کو متعارف کرایا گیا تھا تو متعدد صارفین نے دیگر پلیٹ فارمز جیسے ٹیلیگرام اور سگنل کا رخ کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب بھارت میں مودی سرکارنے ایک اور بزدلانہ قانون کی آڑ میں سچائی کو دنیا سے چھپانے کی کوشش کی جس کے خلاف واٹس ایپ نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ بھارت میں آج سے سوشل میڈیا کے متعلق نئے قوانین کا اطلاق ہونا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply