• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت میں اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں ،نیویارک ٹائمز کا انکشاف

بھارت میں اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں ،نیویارک ٹائمز کا انکشاف

واشنگٹن:بھارت میں اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں

بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کے خلاف امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ہندو انتہا پسند مسیحیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں۔ موت کے خوف سے مسیحیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق مسیحیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے اور جہاں اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ ہندو انتہا پسند نریندر مودی بھارت کو قوم پرست ملک بنانے کے خواہاں ہیں۔

ہندو انتہا پسند مسیحی برادری کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور مسیحی برادری کے خیراتی ادارے کو ہندو انتہا پسند وکلا نے بند کروانے کے لیے شکایات درج کروا رکھی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اقلیتوں پر مظالم کے خلاف مودی کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں اور بھارتی وزیر اعظم مودی مسلمانوں کے قتل عام اور مسیحی برادری کی نسل کشی پر خاموش ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply