• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پہلا 4روزہ پیراگلائیڈنگ فیسٹیول ؛ بیرون ملک سے شہریوں کی شرکت

پہلا 4روزہ پیراگلائیڈنگ فیسٹیول ؛ بیرون ملک سے شہریوں کی شرکت

خیبر پختونخوا میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں۔ جشن آزادی کی مناسبت سے اورکزئی میں سامانہ کے مقام پر پہلے چار روزہ ‘پیراگلائیڈنگ فیسٹول’ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں افغان خاتون سمیت کئی پیراگلائیڈرز نے شرکت کی۔ اورکزئی میں پہلے پیراگلائیڈنگ کلب کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیراگلائیڈنگ فیسٹول کی تقریب میں ملک بھر سے 60 پیراگلائیڈرز نے دو مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ مقابلے میں افغان خاتون نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور پیراگلائیڈز کے مختلف فلائی مووز سے محظوظ ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تقریب سے اورکزئی میں پہلے پیراگلائیڈنگ کلب کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔ جی او سی کوہاٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے تقریب کے اختتام پر پیراگلائیڈز میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے اورکزئی میں سیاحت کے شعبہ کو قوی فروغ ملے گا۔ جس پر علاقہ مکین اور عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply