• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایپ سے قرضہ لینے والے شخص کی خودکشی، ایف آئی اے نے تحقیق شروع کردی

ایپ سے قرضہ لینے والے شخص کی خودکشی، ایف آئی اے نے تحقیق شروع کردی

ایپلی کیشنز کے ذریعے آن لائن قرض کی پیشکش کرنے والی کمپنیز کے گٹھ جوڑ نے راولپنڈی میں ایک شہری کی جان لے لی۔ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم متاثرہ شہری کے گھر پہنچ گئی۔

ایزی لون کمپنی کی بلیک میلنگ سے تنگ 42 سالہ شہری کی خودکشی کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لے کر ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا۔خود کشی کرنے والے شخص نے کسی بھی ادارے کو اعتماد میں نہیں لیا تھا، تمام تفصیلات حاصل کر لی ہیں، ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقہ چاکرہ کا محمود مسعود 6 ماہ قبل بےروزگار ہوا تو گھریلو اخراجات پورے کرنے کےلیے ایک آن لائن کمپنی سے 13 ہزار قرض لیا، مقررہ تاریخ تک رقم ادا نہ کر پایا تو کمپنی نے ایک ہفتے بعد سود کے ساتھ 50 ہزار روپے کا مطالبہ کردیا۔

ایک آن لائن کمپنی کا قرض اتارنے کےلیے محمد مسعود نے دوسری آن لائن کمپنی سے 22 ہزار روپے مزید قرض لے لیا اور پھر آن لائن کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کے باعث 6 ماہ بعد مسعود سے 7 لاکھ روپے مانگ لیے گئے۔

محمد مسعود نے قرض اتارنے کےلیے دوستوں اور رشتہ داروں سے مزید قرض لیا لیکن آن لائن کمپنیوں کا قرض نہیں اتار سکا۔

Advertisements
julia rana solicitors

کمپنی کے نمائندوں نے جب گھر کی خواتین کی تصاویر اور موبائل سے حاصل شدہ ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی دی تو محمد مسعود نے شدید ذہنی دباؤ میں آکر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply