• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسٹیٹ بینک نے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا

اسٹیٹ بینک نے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے گردش کرنے والے جعلی نوٹ اور جعل سازوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بڑی خبر کا اعلان کردیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمدکے اعلان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن اور اجراء پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

جمیل احمد نے کہاکہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کے لئے آرٹ مقابلے سے نئے کرنسی سریز کے ڈیزائن جمع ہونگے اور امید ہے یہ کام مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔

کہا جارہا ہے کہ ان نئے نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے تحت چھاپا جائے گا جو منفرد رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سیکیورٹی فیچرز کےساتھ متعارف کرائے جائیں گے۔

انہوں نے یہ واضح کیا ہےکہ بھارت کی طرز پر کرنسی نوٹ کی تبدیلی اچانک نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ملک میں جعلی نوٹوں کی موجودگی کے حوالے سے انکشافات ہوئے ہیں۔

رواں ماہ کے آغازمیں ملک بھر میں 5 ہزار کے جعلی نوٹ گردش کرنے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان جعلی نوٹوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھاکہ گزشتہ 2 سالوں میں ملک بھر سے 20 ہزار جعلی نوٹ پکڑے گئے ہیں۔جنہیں سکیورٹی اداروں نے اسٹیٹ بینک کو تلف کرنے کے لیے جمع کرائے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply