• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا: بم سائیکلون کا زور ٹوٹ گیا، معمولات زندگی بحال

امریکا: بم سائیکلون کا زور ٹوٹ گیا، معمولات زندگی بحال

امریکا میں 70 اموات کے بعد برفانی طوفان کا زور ٹوٹ گیا۔ معمولات زندگی بحال ہونے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے سے بند نیویارک کا بفلو ائیرپورٹ کھول دیا گیا ہے جبکہ محدود پیمانے پر ریل سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے البتہ 80 ہزار صارفین تا حال بجلی سے محروم ہیں جبکہ ،متاثرہ شہروں میں ڈھائی ہزار پر وازیں آج بھی منسوخ کرنا پڑیں۔

رپورٹس کے مطابق ہوائی اڈوں پر رش آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ امریکا میں یخ بستہ ہواؤں اور شدید برف باری سے نظام زندگی منجمد ہوگئی جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 ہوگئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply