• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فٹبال ورلڈ کپ 2022: سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

فٹبال ورلڈ کپ 2022: سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

سیالکوٹ: قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال ہوگا، اس طرح عالمی ایونٹ میں پاکستانی کی نمائندگی ہوگی۔

سرکاری خبرایجنسی (اے پی پی) کے ح مطابق  سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچوں میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی معروف کمپنی فارورڈ اسپورٹس نے ایڈیڈاز کے لیے الریحلہ فٹ بال تیار کیا ہے جو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا۔

شیخ زوہیب رفیق سیٹھی کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ورلڈ کپ میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال استعمال ہو رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیسری دفعہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں فارورڈ اسپورٹس کا برانڈ استعمال کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الریحلہ بال کو قطر کی ثقافت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد بائیو بیسڈ ری سائیکلنگ میٹریل ہے اور اس کی تیاری میں ماحول دوست پانی پر مبنی کیمیکل استعمال کیا گیا ہے۔

شیخ زوہیب سیٹھی کے مطابق تیار کیا جانے والا بال 20 پینلز پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کے بہترین فٹ بال میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ملکی برآمدات کے حوالے سے اہم شہر ہے اوریہ دنیا بھر میں والی بال، ہاکی اسٹکس، کرکٹ بیٹ اور کھیلوں میں استعمال ہونے والا لباس سمیت کھیلوں کا سامان تیار کرنے کے لیے مشہور ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ رواں برس نومبر میں شروع ہوگا اور 21 نومبر کو پہلا میچ میزبان قطر ارو ایکواڈور کے سرمیان البیت اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply