جاپان میں منکی پاکس کا پہلا کیس پورٹ

جاپان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، پہلے کیس کی تشخیص دارلحکومت ٹوکیو میں ہوئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسپتال میں زیرعلاج 23 سالہ متاثرہ شخص یورپ سے واپس آیا ہے، جس میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ وزارت صحت کی میڈیا بریفنگ میں بتای گیا ہے کہ شہری کو بخار، سر درد اور تھکاوٹ کی شکایت تھی، لیکن اس کی حالت بہتر ہے اور کوئی خطرہ نہیں تاہم اسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا کہ ٹوکیو کا رہائشی مریض، گزشتہ ماہ کے آخر میں یورپ گیا تھا اور اس کا رابطہ ایک ایسے شخص سے ہوا تھا جس کا منکی پاکس مثبت آیا تھا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے منکی پاکس کی تیزی سے پھیلتی وباء کو عالمی صحت میں ہنگامی صورتحال قرار دیا تھا۔

اب تک دنیا بھر کے 75 سے زائد ممالک میں 16 ہزار 6 سو سے زیادہ منکی پاکس کیسز اور افریقی ممالک میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ افریقا میں منکی پاکس بنیادی طور پر چوہوں جیسے متاثرہ جنگلی جانوروں سے لوگوں میں پھیلتا ہے۔اس نے ماضی میں کبھی وبائی شکل اختیار نہیں کی اور نہ یہ کسی متاثرہ ملک سے سرحدپارپھیلی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply