دریائے چناب میں طغیانی، سیلاب کا الرٹ جاری

دریائے چناب میں خانکی کے مقام پرسیلاب کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

فلڈ فور کاسٹنگ سنٹر کی رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب کا خدشہ ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق پانی کا اخراج ایک لاکھ54ہزار890 کیوسک ہے۔یہ سطح حافظ آباد کے علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ملحقہ اضلاع کو تیاری مکمل رکھنےا ور ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لا نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply