• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انڈین کے مدارس میں “شری رام” کی کہانی پڑھائی جائے گی؟

انڈین کے مدارس میں “شری رام” کی کہانی پڑھائی جائے گی؟

انڈین میڈیا کے مطابق اب ریاست اتراکھنڈ کے 117 مدارس میں” شری رام” کی کہانی پڑھائی جائے گی۔

تفصیل کے مطابق22 جنوری کو ایودھیا کے شری رام مندر میں پران پرتیشتھا پروگرام منعقد ہوا۔ اس کے بعد اتراکھنڈ وقف بورڈ کے تحت چلنے والے مدارس کے نئے نصاب میں “بھگوان شری رام” کی کہانی کو شامل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

انڈین خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے کہا ہے کہ اس سال مارچ سے شروع ہونے والے سیشن میں نیا نصاب لاگو کیا جائے گا۔ شری رام ایک مثالی کردار ہیں جن کے بارے میں سب کو جاننا اور ان کی تقلید کرنی چاہیے۔

شاداب شمس نے کہا کہ اپنے باپ کو اپنا وعدہ پورا کرنے کے لیے، شری رام نے تخت چھوڑ دیا اور جنگل چلےگئے۔ ان جیسا بیٹا کون نہیں چاہے گا؟ انہوں نے کہا کہ مدرسوں کے طلبہ کو پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے ساتھ شری رام کی زندگی کی تعلیم دی جائے گی۔

شاداب شمس نے کہا، “ہندوستان کا مسلمان عرب نہیں ہے، وہ مغل نہیں ہے، وہ منگول نہیں ہے۔ وہ ایک ہندی مسلمان ہے اور ہندوستان میں رہنے والا ہر شخص، ہر بچے کو، میرے خیال میں شری رام پڑھنا چاہیے۔ “، شری رام کو زندہ رہنا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مارچ سے شروع ہونے والے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام پر کھولے جانے والے جدید مدارس میں NCERT کا نصاب پڑھایا جائے گا۔ وقف بورڈ اتراکھنڈ میں 117 مدارس چلاتا ہے۔ باقی 415 مدارس مدرسہ بورڈ کے تحت آتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply