سابق ڈپٹی اسپیکر کی پارلیمنٹ میں خودکشی

جنوب مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں ایک سابق ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اندر پستول سے خودکشی کرلی ہے۔

کلیمنٹ چیویا جمعرات کو عمارت میں گئے تھےتاکہ دو سال قبل دفتر چھوڑتے وقت ملنے والی گاڑی کے اخراجات کے متعلق بات چیت کر سکیں۔

پارلیمنٹ کی طرف جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ’سابق ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ کی عمارت میں خودکشی کی ہے‘۔

پچاس سالہ چیویا نے 2019 میں اپنی پانچ سالہ مدت کے اختتام پر اپنی سرکاری گاڑی خریدی تھی۔ لیکن انہوں نے چھ ماہ بعد پیش آنے والے حادثے میں ہونے والے نقصانات کی ادائیگی کے لئے پارلیمنٹ سے رجوع کیا تھا۔

پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی کی انشورنس ختم ہوچکی تھی۔

پولیس ترجمان جیمز کڈزیرا نے جمعرات کو پیش آنے والے واقعہ کی تصدیق کی لیکن فی الحال مکمل تفصیل فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر معذور ہوچکے تھے اور وہ وہیل چیئر پر پارلیمنٹ آئے اس لیے ان کی سیکیورٹی چیکنگ زیادہ سخت نہیں کی گئی۔ اس واقعے کے بعد پارلیمنٹ میں آنے والے تمام افراد کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply