سعودی عرب میں حج اور عمرہ چیریٹی ایسوسی ایشن نے مناسک حج کی ادائیگی کے دوران گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ایک نئے اقدام کا آغاز کرتے ہوئے پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنربنا دیا ہے۔
یہ پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنر اس سال 2024 میں زائرین کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی سب سے نمایاں مصنوعات میں سے ایک ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کے سی ای او انجینئر ترکی الحتیرشی نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہر سال عمرہ زائرین کی خدمات کے لیے معیاری اقدامات اور بہتری فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔
ایسوسی ایشن ہر سال اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ اس کی مصنوعات زیادہ فائدے مند ہوں اور ان کا زائرین پر واضح اثر ہو، اس حوالے سے ترکی الحتیرشی نے بتایا کہ پورٹیبل ایئر کنڈیشنر میں تیز کولنگ ٹیکنالوجی اور 360 ڈگری ایئر فلو کوریج موجود ہے اور یہ صرف 4 گھنٹے چارج کرنے کے بعد 12 گھنٹے تک کام کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئر کنڈیشنر میں ایک سمارٹ ٹمپریچر کنٹرول یونٹ بھی شامل ہے جس میں مختلف موسموں کے لیے پنکھے کے موڈ اور ہیٹنگ موڈ شامل ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں