ناراض ووٹرز کا ہدف بننے والے امیدواروں کی فہرست میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ عوامی نمائندوں کو الیکشن سے پہلے عوامی احتساب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کو بھی برسوں بعد شکل دکھانے پر ووٹرز نے گھیر لیا اور شکایتوں کے انبار لگادیے۔
کندھ کوٹ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار سلیم جان مزاری کو بھی عوام کے کڑے سوالات کا سامنا رہا۔
سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں مشتعل افراد نے سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا اور خوب نعرے لگائے۔

تو جناب ووٹ کا سوال کرنے جائیں تو پوری تیاری سے جائیں کیونکہ اس بار ایوان کا راستہ عوام کا امتحان پاس کرکے ہی ملے گا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں