پہلا روزہ کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ماہ رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ماہ رمضان کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کردی، رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لئے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

کلائمیٹ ڈیٹا سینٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب 6 بج کر 414 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22مارچ کو نظر آئے گا اور 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

میٹ آفس نے مزید بتایا ہے کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply