• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نور مقدم کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج

نور مقدم کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جعفر کے گرفتار والدین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزمان ذاکر جعفر اور ان کی اہلیہ عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ ظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے۔ ملزم کے والدین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

نور مقدم قتل کیس سے متعلق دائر درخواست میں ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی نے ملزم ظاہر جعفر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے جیل سے رہائی کی استدعا کی تھی۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیٹے کی جانب سے لڑکی نور مقدم کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں، قتل کے بارے میں وہ آگاہ تھے اور نہ ہی حقائق چھپائے ہیں۔

گزشتہ روز ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پہلے دن سے میرے موکل نے قتل کی مذمت کی ہے، ہم متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply