دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ وبا بڑوں اور بچوں دونوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
یہ بات عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
تحقیق میں 190 ممالک کے تقریباً 220 ملین افراد کے وزن اور قد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ 1990 اور 2022 کے درمیان بالغوں میں موٹاپے کی شرح دوگنی اور 5 سے 19 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں میں چار گنا سے بھی زیادہ ہو گئی۔
تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 87.9 ملین بالغ اور 15.9 ملین بچے یا نوعمر موٹاپے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
محققین نے کہا کہ بچپن میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے اور یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لاکھوں لوگوں کو مناسب خوراک تک رسائی نہیں ہے۔
مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور کیریبین جزائر وہ علاقے ہیں جہاں موٹاپے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں