• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانوی پولیس افسران کو سنگین الزامات کا سامنا: ”آپریشن کلین اپ” شروع

برطانوی پولیس افسران کو سنگین الزامات کا سامنا: ”آپریشن کلین اپ” شروع

برطانوی پولیس کی کارکردگی پربیرونس کیسی کی تنقیدی رپورٹ کے بعد پولیس میں ’’آپریشن کلین اپ‘‘ شروع، سنگین جرائم سےنمٹنے والے افسران کو فورس میں غلط کاموں کی تحقیقات کا ٹاسک دیدیا گیا۔

میٹ کمشنر سر مارک رولی نے کہا کہ افسران کی جانچ پڑتال کا عمل سخت کر دیا گیا ہے، یہ میٹ پولیس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے گزشتہ 50 سال کا سب سے بڑا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سینکڑوں پولیس افسران جنہیں پولیس میں نہیں ہونا چاہیے انہیں نکال باہرکریں گے۔

میٹ کمشنر نے ہوم سیکریٹری اور میئر لندن کو خط میں اقدامات سے آگاہ کردیا۔

بیرونس کیسی رپورٹ میں پولیس پر خواتین اور ہم جنس پرستوں سے بدسلوکی اور فورس پر ادارہ جاتی طور پر نسل پرستی کے الزمات عائد کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ افسران کے خلاف شکایات کا درست جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق ہر پانچ میں سے چار افسران کے خلاف گھریلو اور جنسی تشدد کی شکایت پر مناسب کارروائی نہیں ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹس کے مطابق لندن کے تین چوتھائی افراد کا خیال ہے کہ پولیس کا رویہ امتیازی ہے جبکہ ایک سروے کے مطابق نصف خواتین پولیس پر مکمل طور پر اعتماد کھو چکی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply