• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ کاافغانستان کے لیے14کروڑ ڈالر سےزائدامدادکا اعلان

امریکہ کاافغانستان کے لیے14کروڑ ڈالر سےزائدامدادکا اعلان

امریکہ نےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے لئے تقریباً 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا

قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے کہا ہے کہ یہ امریکی امداد ایک کروڑ 84 لاکھ سے زائد متاثرہ افغانوں میں براہ راست تقسیم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان متاثرہ افراد میں ہمسایہ ملکوں میں موجود افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔ اس کام میں آزادانہ طور پر کام کرنے والی تنظیموں کی مدد حاصل کی جائے گی۔

اس اضافی امداد کے بعد سال 2021ء کے دوران امریکہ کی جانب سے افغانستان کواب تک مجموعی طور پر تقریباً 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر دیے جا چکے ہیں۔ جو کسی ملک کی جانب سے دی جانے والی سب سے بڑی امداد ہے۔

امداد سےعارضی پناہ گاہیں،روزگار کے وسائل کی فراہمی، صحت کی دیکھ بھال، سرد موسم سے تحفظ، خوراک کی ہنگامی امداد، پانی،طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اقوام متحدہ کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں بنیادی انسانی ضروریات کی شدید قلت مزید بڑھتی جا رہی ہے ۔ افغانستان کی اندازاً چار کروڑ آبادی کا نصف حصہ یعنی دو کروڑ 28 لاکھ افغان باشندوں کو نومبر سے خوراک کی شدید کمی درپیش ہو گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اس سال کے آخر تک پانچ سال سے کم عمر کے 30 لاکھ 20 ہزار بچوں کو غذائیت کی شدید کمی کا سامنا ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply