• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پریس کانفرنس کا جواب دوں تو ملک کو نقصان پہنچےگا : عمران خان

پریس کانفرنس کا جواب دوں تو ملک کو نقصان پہنچےگا : عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فوجی افسران کی پریس کانفرنس کا جواب دینے لگوں تو ملک کو نقصان پہنچےگا، یعنی فوج کو نقصان پہنچےگا۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج حکومت کا ادارہ ہے، حکومتی ادارے کے سربراہ آ کے پریس کانفرنس کر رہے ہیں، ساتھ ہی کہتے ہیں کہ ہم سیاست میں نہیں، سٹیبلشمنٹ پر کوئی ایسی بات نہیں کی کہ فوج کو نقصان پہنچے ، دشمن چاہتے ہیں کہ ہماری فوج کمزور ہو ، اگر پریس کانفرنس پر جواب دوں تو براہ راست بات فوج پر جائےگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ تنقید کروں تو تعمیری کروں، اعظم سواتی کو ننگا کرکے تشدد کیا گیا،کس کی بے عزتی ہوئی، اس سے ملک اور فوج کی بے عزتی ہوئی، بولنا شروع ہوں تو نقصان ملک کا ہوگا، ایک دائرے کے بیچ میں بولتا ہوں، اشاروں میں بات کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سائفرکی تحقیق کرنےکے بجائے اسے کَور اپ کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں سازش کا پتا تھا، تمام خبریں آرہی تھیں، جنرل باجوہ کو بتایا کہ اگر سازش کامیاب ہوگئی تو معیشت کو نقصان ہوگا، مجھے کیا ڈیل کرنی تھی،کوئی مجھے کیا دے سکتا ہے، یہ سازش روک سکتے تھے، نہیں روکی۔

عسکری قیادت سے ملاقات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری میٹنگ ایوان صدر میں ہوئی، عارف علوی بیچ میں تھے، ایک بات کہتا ہوں کہ ملک کو نکالنا ہے تو انتخاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،5 ماہ پہلےکہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائےگا، میں نے بند کمرے میں کیا ڈیل کرنی ہے، میں کہیں ڈگی میں نہیں گیا تھا، میں نے ایک بات کی کہ ملک کو دلدل سے نکالنےکا راستہ شفاف الیکشن ہے۔

لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ پرامن اور قانون کے اندر رہ کر احتجاج کرتے ہیں، اگر 26 مئی کو میں آگے نکل جاتا تو انتشار ہوتا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ احتجاج پرامن سے انتشار کی طرف چلا جائے، اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ریڈ زون پر نہیں جائیں گے، احتجاج بالکل پرامن رہےگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ شیریں مزاری کے پاس ارشد شریف کا میسج ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ان کی جان خطرے میں ہے اور ان کے لیے قاتل بھیجے جاچکے ہیں، ارشد شریف کی والدہ سے پوچھ لیں ان کو خطرہ کہاں سے تھا، ارشد شریف کے میسج کا پورا ٹیکسٹ ہے،میں نے ارشد شریف کو مشورہ دیا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ، ارشد شریف دلیر تھا، وہ ملک سے باہر نہیں جانا چاہتا تھا، ارشد شریف یہاں بول نہیں سکتا تھا،سب کوپتا ہے ارشد شریف کا منہ کیوں بند کرانےکی کوشش ہوئی؟ ارشد شریف کے پروگرام دیکھ لیں، ٹوئٹ دیکھ لیں، کس سے خطرہ تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply