کیا ورزش مردوں کیلئے فائدہ مند نہیں ؟

ماہرین صحت نے ورزش مردوں سے زیادہ خواتین کی صحت کیلئے فائدہ مند قرار دیدی۔
انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ آن ہیلتھی ایجنگ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 50 فیصد کم ورزش کرنے سے بھی خواتین کی صحت کو مردوں جتنا فائدہ ہوتا ہے۔اس تحقیق میں 27 سے 61 سال کی عمر کے 4 لاکھ سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا اور 1997 سے 2019 تک مختلف سرویز کے ذریعے ان کی صحت کے بارے میں ڈیٹا جمع کیا گیا۔اس عرصے میں لگ بھگ 40 ہزار افراد کا انتقال ہوا جن میں سے 11 ہزار سے زائد افراد امراض قلب سے ہلاک ہوئے۔
تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا کہ ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ تک ورزش کرنے والی خواتین میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 24 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
اس کے مقابلے میں ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ تک ورزش کرنے والے مردوں میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply