کالج اساتذہ سوموار سے دھرنا دیں گے

(لاہور/  پ ر)کالج اساتذہ پھر سڑکوں پر ، پے پروٹیکشن کے حصول اور تنخواہوں میں کٹوتیاں ختم کرانے کیلئے  کل بروز سوموار 7 مارچ کو سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔6000 ہزار سے زائد کالج پروفیسرز اس ظالمانہ پالیسی سے متاثر ہورہے ہیں۔ سینکڑوں اساتذہ کی تنخواہوں سے 20 ہزار سے زائد کی کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔پے پروٹیکشن نوٹیفکیشن کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا
پنجاب بھر سے خواتین و مرد پروفیسرز لاہور پہنچ گئے ۔کالج اساتذہ کی تمام تنظیموں اور دھڑوں نے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پنجاب بھر کے مرد و خواتین اساتذہ کل 7 مارچ کو سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔اساتذہ رہنماؤں کا کہنا ہے کئی بیجز کے پروفیسرز کو سالوں کی کنٹریکٹ سروس کے بعد جب مستقل کیا گیا۔ تو کنٹریکٹ سروس کے دورانیہ اور تنخواہ  (pay protection) کو مستقلی کے آرڈر میں تسلیم کیا گیا۔ لیکن تین سال بعد ایک غیر منصفانہ حکم نامے کے تحت  7 سال کی تنخواہ اور سروس سے محروم کر دیا گیا۔ متاثرہ اساتذہ کرام دس سال سے اپنی اصل تنخواہ سے کم و بیش بیس پچیس ہزار روپے کم وصول کر رہے ہیں۔
اساتذہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پے پروٹیکشن کے حق میں اعلی عدالتوں کے فیصلوں اور حکومتی وعدوں کے باوجود  اس جائز بنیادی حق سے محروم رکھا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply