امیربلاج ٹیپوکے قتل کیس میں اہم پیش رفت

امیربلاج ٹیپوقتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کےمطابق امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آگئے ہیں، مارے جانے والے شوٹرمظفر کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
ذرائع کےمطابق پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیااور تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کردیا ، قتل میں نامزد ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کی ٹریول ہسٹری بھی پولیس نے حاصل کر لی ۔
پولیس کےمطابق مقدمہ میں نامزد ملزم گوگی بٹ نے سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن بیرون ملک فرار ہونے کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا ۔جبکہ طیفی بٹ 19 فروری کو اسلام آباد سے دوبئی روانہ ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس ذرائع کےمطابق قاتل مظفر حسین کا پستول وقوعہ کے وقت موقع پر موجود سب انسپکٹر شکیل بٹ نے اٹھا لیا تھا،انوسٹی گیشن پولیس نےآلہ قتل شکیل بٹ سے برآمد کر لیا ہے ۔شکیل بٹ کوحراست میں نہیں لیاگیابلکہ عینی شاہد کے طور پر شامل تفتیش کیا ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق حملے میں زخمی ہونے والے سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی حالت تشویش ناک ہے ۔ زخمی عثمان اکبر کو ایک گولی جگر پر لگی ہے جس کا آج ایک اور آپریشنز ہواہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply