ستاروں کا حال بتانے والے نجومیوں نے 2018 کے آغاز میں اپنی پیش گوئیوں کا آغاز کردیا ہے۔ ان پیش گوئیوں میں معروف نجومیوں نے تین برج رکھنے والے افراد کے حوالے سے خوش قسمتی کی نوید سنائی ہے۔ ان ستاروں کا حال بتانے والوں نے بتایا کہ اس سال حمل، میزان اور دلو برج کے حامل افراد خاصے خوش قسمت رہیں گے۔
حمل(Aries)
ماہِ مارچ کی 21 تاریخ سے لے کر اپریل کی 19 تاریخ کے درمیان پیدا ہونے والے افراد برج حمل سے تعلق رکھتے ہیں۔ نجومیوں نے اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد کے بارے میں بتایا کہ یہ سال ان کے لئے بہت خوش قسمت رہے گا۔ اس حمل سے تعلق رکھنے والے افراد بہادر، پھرتیلے لیکن کبھی کبھی بے چین اور اناء پرست بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سال اپنے کام پر فخر اور نئے نئے مواقعوں پر مشتمل ہوگا۔ اس کے علاوہ ان افراد کی محنت بھی ضائع نہ جائے گی جبکہ کہیں دور دراز گھومنے جانے کا بھی موقع مل سکتا ہے۔
میزان (Libra)
ستمبر کی 23 تاریخ سے لے کر اکتوبر کی 22 تاریخ کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کا تعلق برج میزان سے ہوتا ہے۔ نجومیوں کا کہنا ہے کہ اس سال برج میزان سے تعلق رکھنے والے افراد تھوڑی اضافی محنت کرکے خود کو منواسکتے ہیں۔ برج میزان سے تعلق رکھنے افراد کے لئے یہ سال آگے بڑھنے کا ہے، ان میں سے زیادہ تر افراد اس سال اپنا کاروبار شروع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
دلو (Aquarius)
سال کے پہلے ماہ جنوری کی 20 تاریخ سے لے کر فروری کی 18 تاریخ کے درمیان پیدا ہونے والے افراد برج دلو سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سال برج دلو سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے خاصہ خوشگوار ثابت ہوگا کیونکہ گذشتہ وقتوں میں کی گئی بھرپور محنت کا نتیجہ ان کو اس سال ملنے لگے گا۔ 2018 ان کے لئے نئے کاروبار اور نئے رشتوں کا آغاز کرنے کا سال ثابت ہوگا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں