جنوبی افریقا کے سابق کپتان ڈین ایلگر نے میدان پر اٹیکنگ موڈ میں رہنے والے ویرات کوہلی کے بارے میں بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ویرات نے ایک ٹیسٹ میچ کے دوران ان پر تھوک دیا تھا۔ پھر اے بی ڈویلیئرز کے کہنے پر انہوں نے 2 سال بعد معافی مانگ لی تھی۔
ڈین ایلگر نے دسمبر میں بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ باقاعدہ کپتان ٹیمبا باوما کی غیر موجودگی میں انہوں نے اس میچ میں ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔ اگرچہ انہوں نے اس سیریز کا ذکر نہیں کیا جس میں یہ واقعہ پیش آیا لیکن یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس واقعہ کا تعلق سال 2015 ء میں جنوبی افریقا کے دورہ بھارت سے ہو سکتا ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ پر یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے ایلگر نے یہ بھی کہا کہ ان کا ویرات کوہلی اور روی چندرن اشون سے جھگڑا ہوا تھا۔ اس پوڈ کاسٹ میں ان کے ساتھ سابق جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کرس مورس اور رگبی کھلاڑی جین ڈی ویلیئرز بھی موجود تھے۔
ایلگر نے کہا کہ” ہندوستان میں وہ پچ ایک مذاق کی طرح تھی۔ جب میں بلے بازی کے لیے باہر آیا تو مجھے ایسا لگا جیسے میں اشون کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہوں اور ‘کیا نام ہے ان کا جڈیجا(کسی نے پیچھے سے کہا، جڈیجہ)اور کوہلی نے مجھ پر تھوک دیا۔”
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس نے ویرات کوہلی کو گالی دے کر بدلہ لیا۔ جب پوڈ کاسٹ میزبان نے ایلگر سے پوچھا کہ کیا کوہلی ان کے الفاظ کا مطلب سمجھتے ہیں، تو انہوں نے کہا، ‘ہاں، وہ سمجھ گئے ہوں گے، کیونکہ (اے بی) ڈی ویلیئرز آر سی بی میں ان کے ساتھی تھے۔ میں نے کہا اگر تم نے ایسا کیا تو میں تمہیں مکمل طور پر تباہ کر دوں گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں