الیکشن کمیشن نے پولنگ سے متعلق ووٹرز کی شکایات کیلئے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف کرادی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شہری پولنگ سے متعلق شکایت کے لیے واٹس ایپ نمبر 5050610-0327 کا استعمال کرسکتے ہیں جبکہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد ویڈیو کے ذریعے اپنی شکایات پیش کر سکتے ہیں۔
ای سی پی نے آئندہ عام انتخابات سے متعلق ووٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کمپلینٹ سینٹر (ای ایم سی سی ) قائم کیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں