• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تین وزراء کی کرپشن کا انکشاف، وزیراعظم کابینہ پر برہم

تین وزراء کی کرپشن کا انکشاف، وزیراعظم کابینہ پر برہم

اسلام آباد: حکومت کے پہلے 100 دن میں ہی وفاقی حکومت میں شامل 3 وزراء پر کرپشن کا الزام سامنے آگیا۔  جس پر وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وزراء کے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف جمعرات کو کابینہ اجلاس کے دوران کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے تمام سرکاری افسروں کو کابینہ اجلاس والے کمرے سے نکالنے کے بعد وزراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزراء کی کرپشن کے بارے میں ابتدائی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔ الزامات ثابت ہونے پر وہ کسی قسم کی گنجائش نہیں رکھیں گے اور کرپٹ وزرا کو برطرف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری کرپشن کے خلاف 22 سالہ جدوجہد ہے اور میں اس پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اجلاس میں وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی اور مشیر موجود تھے۔ عمران خان نے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعظم کے انکشاف پر کابینہ روم کے شرکا پر سکتہ طاری ہو گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply