• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسکاٹ لینڈ ؛بادشاہ چارلس کی تاج پوشی، شاہی نوادرات پیش کیے گئے

اسکاٹ لینڈ ؛بادشاہ چارلس کی تاج پوشی، شاہی نوادرات پیش کیے گئے

اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا کی تاج پوشی کا جشن منایا گیا، اس دوران بادشاہ چارلس کو اسکاٹ لینڈ کا تاج اور دیگر شاہی نوادرات پیش کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس سوم کو تاج، شاہی عصا اور تلوار پیش کی گئی۔شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی تاج پوشی مئی میں ہوچکی ہے لیکن ایک قدیم روایت کے طور پر یہ رسم اسکاٹ لینڈ میں بھی شایان شان طریقے سے ادا کی جاتی ہے۔

1603 میں برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کے انضام سے قبل ان کی ملکیت دو الگ الگ خاندانوں کے پاس تھی۔اس لیےاسکاٹ لینڈ میں بادشاہ کی تاج پوشی کا اعلان کیا گیا تھا۔بادشاہ کے اعزاز میں فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ایڈنبرا میں منعقدہ پُروقار تقریب میں ملکہ کمیلا، شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے بھی شرکت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

بادشاہ کو اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی،تقریبات میں اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف بھی موجود تھے۔تقریب میں برطانوی رسم ورواج کو پیش کیا گیا، بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا نے مسرت کا اظہار کیا اور اسکاٹ لینڈ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔شاہی خاندان کے دیدار کے لیے اسکاٹ لینڈ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply