تھر پارکر پر قدرت کی مہربانی،تیز ہواؤں کیساتھ بارش

تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز سے تیز ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کےمطابق مٹھی،اسلام کوٹ،ننگرپارکر،چھاچھرو اور دیگر شہروں میں گذشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری جاری ہے ،ننگرپارکر میں 66 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ،جبکہ ننگرپارکر کے نواحی گائوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 بھیڑیاں جل کر مر گئیں ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ دو روز تک تھرپارکر میں بارش جاری رہے گی ۔

ملک بھر کے موسم کی صورتحال :

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم نارووال ،سیالکوٹ ، لاہور ،قصور، اوکاڑہ، بہاولپور اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب لاہور میں گزشتہ روز بارش ہوئی جس کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، بارش سے لاہور شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کردی، لبرٹی ، گلبرگ، کنال روڈ، مسلم ٹاؤن، فیروز پور روڈ اور دیگر علاقوں میں بارش ہو جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply