• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ،تاریخ رقم

ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ،تاریخ رقم

ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تاریخی تبادلہ آج ہورہا ہے ،پانچ امریکی قیدیوں کو لینے کے لیے قطر کا طیارہ ایران پہنچ چکا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک دوسرے کے پانچ قیدیوں کے تبادلے پر آج عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی شرط کی روشنی میں جنوبی کوریا کو فروخت کردہ تیل کی قیمت کی مد میں تہران کے منجمد فنڈز تک ایران کو رسائی دے دی گئی اور وہ ایران کو مل چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکی اور ایرانی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ قطر کی نگرانی میں دس اگست کو طے پایا تھا جس کے تحت ناصر کنعانی کے بہ قول تہران کو امریکی ایما پر منجمد کیے جانے والے چھ ارب ڈالر مالیت کے اثاثوں تک دوبارہ رسائی ملی ۔اس سے قبل تہران میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر کنعانی نے بتایا تھا کہ قیدیوں کا تبادلہ ایک ہی وقت میں روبعمل لایا جائے گا۔ سبھی امریکی قیدی اچھی صحت میں ہیں۔دوسری جانب ایرانی بنک کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ پیسے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوچکے ہیں ۔

رہا ہونیوالے والی ایرانی کون ہیں؟؟

Advertisements
julia rana solicitors

ایرانی حکام نے ان پانچ ایرانی شہریوں کے نام بتائے ہیں جن کی امریکا کی جانب سے رہائی متوقع ہے۔رہا ہونیوالوں میں رضا سرہنگ پور کفرانی اور کمبیز عطر کاشانی شامل ہیں، دونوں پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
تیسرا قیدی کاویہ افراسیابی ہے جسے 2021 میں بوسٹن کے قریب اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا اور اس پر ایرانی حکومت کا ایجنٹ ہونے کا الزام ہے ۔ مہرداد معین انصاری اور امین حسن زادہ بھی معاہدے کے تحت رہائی پانے والوں میں شامل ہیں ۔ان پر الزام عائد ہے کہ ان کے ایرانی سیکورٹی فورسز سے روابط تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply