فیفا ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت

فٹبال ورلڈکپ کا فائنل آج دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں آج ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے ٹکٹ بلیک میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ دبئی میں مقیم ایک پرائیویٹ سیلر نے کہا کہ وہ فائنل میچ کے لیے 23 ہزار درہم (تقریباً 14 لاکھ 13 ہزار روپے) کے دو ٹکٹ پیش کر رہے ہیں۔ گمنام رہنے کی خواہش رکھنے والے سیلر کے مطابق زمرہ ٹو کے ٹکٹوں میں کافی دلچسپی دیکھی گئی ہے۔ ‘کل، میرے ایک دوست نے 30 ہزار درہم (تقریباً 18 لاکھ 43 ہزار روپے) میں اسی زمرے کے ٹکٹ فروخت کیے۔’ سیلر نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر ٹکٹ عوامی پلیٹ فارم پر نہیں بلکہ مختلف چینلز کے ذریعے فروخت کیے جاتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فیفا ورلڈ کپ کا فائنل آج ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply