• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا وائرس نے 192 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، 14 ہزار 600 سے زائد زندگیاں نگل گیا

کورونا وائرس نے 192 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، 14 ہزار 600 سے زائد زندگیاں نگل گیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے، اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 97 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں 5560، چین میں 3261 اور اسپین میں 1756 ہلاکتیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں 414 ، جرمنی میں 94 ، ایران میں 1685 اورفرانس میں 674 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے، اسی طرح جنوبی کوریا میں 104 ، سوئٹزرلینڈ میں 98 ،برطانیہ میں 281 اور نیدرلینڈ میں 179 افراد نے اموات کو گلے لگایا ہے۔

کورونا کے سبب آسٹریا میں 16، بیلجیم میں 75، ناروے میں سات ، سوئیڈن میں 21 اور ڈنمارک میں 13 افراد ہلاک ہوئے، کینیڈا میں 20، پرتگال میں 14، ملائیشیا میں دس، برازیل میں 18 اورآسٹریلیا میں سات ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں 38، ترکی میں 30، اسرائیل اور آئرلینڈ میں چار، پولینڈ میں سات، یونان میں15، انڈونیشیا میں 38، سنگاپورمیں دو، بھارت میں سات، پیرو میں پانچ، بحرین میں دو، فلپائن میں 25، روس میں ایک، میکسیکو میں میں دو، بلغاریہ میں تین اور ارجنٹینا میں چار افراد جان سے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply