• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘میں بشریٰ بیگم کو سلام پیش کرتا ہوں،عمران خان کی خطاب میں اہلیہ کی تعریف

‘میں بشریٰ بیگم کو سلام پیش کرتا ہوں،عمران خان کی خطاب میں اہلیہ کی تعریف

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا تھا کہ ہر روز جب میں مارچ پر جاتا تھا اور بشری بیگم کو خدا حافظ کہتا تھا تو وہ جواب میں کہتی تھیں کہ جاؤ،یہ جہاد ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےویڈیولنک خطاب میں مشکل وقت کے دوران ساتھ دینے پر عمران خان نے اپنی اہلیہ کی تعریف کردی۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ میں بشری بیگم کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ ان کو پتہ تھا کہ میر ی جان کو خطرہ ہے لیکن ہر روز جب میں مارچ پر جاتا تھا اور بشری بیگم کو خدا حافظ کہتا تھا تو وہ جواب میں کہتی تھیں کہ جاو،یہ جہاد ہے کیونکہ آپ یہ کام اللہ کے لیے کر رہے ہیں ۔مارچ کے دوران میری جان کو خطرہ تھا ،یہ بات مجھے معلوم تھی اور یہ بھی پتہ تھا کہ اگر راولپنڈی میں دھرنا دیا یا اسلام آباد کا رخ کیا تو خون خرابہ ہو گا جو کہ کچھ لوگ چاہتے تھے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply