• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حوثیوں کا خلیج عدن میں برطانوی آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

حوثیوں کا خلیج عدن میں برطانوی آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

یمن کے حوثیوں نے خیلج عدن میں برطانوی آئل ٹینکر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حوثیوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن پر امریکا اور برطانیہ کے حملوں کے جواب میں انہوں نےخلیج عدن سے گزرنے والے برطانوی کمپنی کے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا۔
حوثی ترجمان کے مطابق میزائل نشانے پر لگا اور آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
برطانوی وزیر دفاع نے آئل ٹینکر پر حوثیوں کے حملےکو ناقابل برداشت اور غیرقانونی قرار دیا ہے۔یہ ہماری ذمہ داری ہےکہ ہم بحیرہ احمر اور خطے میں جہاز رانی کا تحفظ کریں اور ہم اپنے عزم پر ہمیشہ کی طرح قائم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا تھا، میزائل کا نشانہ بننے والے جہاز کا عملہ محفوظ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply