• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن 2024: خیبرپختونخوا پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری

الیکشن 2024: خیبرپختونخوا پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے انتخابات کے لیے پولیس فنڈز کی منظوری دے دی۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

محکمہ پولیس نے انتخابات کے لیے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جب کہ مالی مشکلات کے باعث نگران حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ انتخابات کے لیے ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زیاہ کی رقم دی جائے گی، فنڈز کا بیشتر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس حکام کے مطابق ضلعی پولیس کو فنڈز آئندہ ہفتے جاری کیے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply